سندھ میں تعلیم کےساتھ مزاق وڈیروں کازورٹوٹنےکے بعداس صوبہ پرنااہلوں کیحکومت ھوگی۔

(سندھ چیف منسٹر سید مراد علی شاہ توجہ دیں)۔۔

سندھ میں تعلیم کےساتھ مزاق وڈیروں کازورٹوٹنےکےبعداس صوبہ پرنااہلوں کی حکومت ھوگی۔

سوچنے کی بات یہ ھے کہ ” نااہلی” کے تمام کام صوبہ سندھ میں ھی کیوں ھوتے ھیں؟

چند ماہ قبل سندھ کے ایک تعلیمی بورڈ کے چئیرمین نے چیف سکرٹری کو 3 صفقحات پر مشتمل ایک خط لکھا جس میں تعلیم اور امتحانات میں کچھ لمحہ فکریہ حقائق کا ذکر کیا گیا تھا۔ خط میں چند توجہ طلب اور انتہائ سنجیدہ پہلو یہ تھے:

سرکاری تعلیمی بورڈزشفاف امتحانات کرانے کے اہل نہیں۔

تعلیمی بورڈز میں کرپشن، رشوت، بدعنوانی، سیاسی دباوء، دھونس دھمکی، ٹریڈ یونین ازم اور اندرونی گروہ بندی عروج پر ھے۔

موجودہ حالات میں امتحانات میں نقل کو روکا نہیں جا سکتا۔

چئیرمین موصوف نے چند دوسری تجاویز کے علاوہ سندھ ایجوکیشنل بورڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی بھی تجویز دی۔

اسی دوران 24 جنوری 2019 کو سندھ ھائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر عاصم نے وزیر آعلی سندھ کو ایک تفصیلی خط لکھ کر سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بے شمار تجاویز دیں۔ جن کا سندھ میں رھنے والے طلباء اور والدین نے خیر مقدم کیا۔

گو کے ان تمام تجاویز پر توجہ دینا اور عمل درآمد کرانا حکومت سندھ کے ارباب اختیار کی ذمہ داری ھے لیکن میں چند پہلووءں کو عوام کے سامنے لانا چاھونگا۔

اسی دوران یہ خبر بھی آئ کہ ڈاکٹر عاصم اور بورڈ چئیرمین کے لکھے گئے خطوط کے جواب میں سندھ حکومت نے فوراً ایک کمیٹی بنا دی کہ وہ اپنی تجاویز دے۔

کسی بھی حکومت کی”نااہلی” کا سب سے بڑا ثبوت یہ ھوتا ھے کہ جب کوئ مسئلہ پیدا ھو تو مسئلہ حل کرنے کی بجائے کمیٹی بنا کر مسئلہ کی لیپا پوتی کردی جائے۔

کسی زمانے میں حیدرآباد بورڈ میں ایک چئیرمین تھے انہوں نے دیگر اپوائینٹمینٹس کے علاوہ اپنی ذاتی کے 21 لوگوں کو بھرتی کیا تھا جو کافی ھائ لائٹ ھوا تھا۔ اس بھرتی میں 3 میرپورخاص بورڈ کے حصے میں بھی آئے تھے۔

(ھمارے احتسابی ادارے نواز شریف اور زرداری صاحب کے 30/30 سال پرانے کیسز کھول رھے ھیں تو کیا وہ حیدرآباد بورڈ کے اس چئیرمین کے بھرتی کئے ھوئے nepotism/favourtism اور دیگر بیک گراونڈ کا بھی نوٹس لینگے)؟ غرض یہ کہ اس کمیٹی کا چئیرمین انہی 21 میں سے ایک بندے کو بنایا گیا ھے۔۔

اس پوری کہانی میں بڑی دلچسپ، انہونی اور غیر قانونی بات یہ ھے کہ سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز میں صرف ایک بورڈ کے اسٹاف؛ سینئر ترین افسران سے لے کر 14 گریڈ والے کے بھی پیٹ میں کچھ زیادہ ھی درد ھو رھا ھے۔ آئے دن ان کے مظاہروں، میڈیا میں کووریج، جلسے جلوسوں کی خبریں لفافی جرنلسٹ خوب بڑھا چڑھا کر دے رھے ھیں۔

ٹریڈ یونین کے ممبران کے علاوہ کسی بھی اسٹاف خاص کر افسران کو سیاسی، حکومتی یا انتظامی امور میں مداخلت یا تبصرہ کا حق دنیا کے کسی بھی قانوں میں نہیں ھے۔سروس رولز کے تحت ایسے infiltrators کو نوکری سے برطرف کیا جا سکتا ھے۔ لیکن سندھ میں سب چلتا ھے کیونکہ اس صوبہ میں

بھٹو زندہ ھے

کاش وڈیرے سمجھتے بھٹو صاحب انکی طرح ڈفر نہیں تھا بالکہ برکلے، آکسفورڈ اور لنکن ان کا پڑھا اور ٹریننگ یافتہ تھا۔۔خدا کے بندو اپنی قبریں سانپ بچھووءں سے بھرنے کے لئے کیوں ایک شہید آدمی کو خوار کرتے ھو۔۔ اپنے گھناوءنے مقاصد کی خاطر؟

سندھ کے عوام کوامید ھے حکومت نہ صرف ڈاکٹر عاصم اوربورڈچئیرمین کی دی گئ تجاویز کی روشنی میں انقلابی تبدیلیاں لگائیگی اور بے لگام مہروں، کرپٹ، رشوت خور بورڈز مافیا کو بھی پٹہ ڈالے گی جنہیں اپنی لوٹ مار کی دوکانوں کو تالا لگتا نظر آ رھا ھے۔( یاد رکھو یہ میں نہیں کہہ رھا بالکہ بورڈ چئیرمین نے اپنے نوٹ میں چیف سکرٹری کو لکھا ھے)۔

وہ افسران جو حکومت کے ملازم ھیں، حکومت سے تنخواہ لے رھے ھیں اور اسی حکومت کو گالیاں دینے کے علاوہ اسی کے خلاف سازشیں کر رھے ھیں۔۔ان کے خلاف disciplinary action لینا ضروری ھے۔۔

شفیق احمد خان

Copies to:

Chief Minister Sindh, Govt officials, newspapers VIA Twitters, Facebook, emails and other social medium..

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

One thought on “سندھ میں تعلیم کےساتھ مزاق وڈیروں کازورٹوٹنےکے بعداس صوبہ پرنااہلوں کیحکومت ھوگی۔”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: