جسٹس جاوید اقبال چئیرمین نیب کے انصاف کا امتحان:
میں ثبوت پیش کر سکتا ھوں کے نیب کا Investigation Officer سادہ کاغذ کی شکائت پر ریفرینس فائل کرادیتا ھے اور گمنام خطوط پر انکوائیریز شروع کر دیتا ھے
تو کیا اسد منیر جو کہ فوج کے بریگیڈئیر (ر) ھونے کی وجہ سے چئیرمین نیب کے ھی رینک کے ھونگےانہوں نے کل خودکشی کرتے وقت ایک ٹائپ شدہ/ھینڈ رٹن نوٹ چیف جسٹس کے نام چھوڑا ھے کہ کسطرح نیب ملزموں کو harrass کرتی ھے، بے عزت کرتی ھے اور دنیا میں جینے کے قابل نہیں چھوڑتی اس لئے وہ خود کشی کر رھے ھیں۔
سوال یہ ھے کے مرنے والے کے ھاتھ کا لکھا ھوا نوٹ، مرنے کی وجہ اور چیف جسٹس کو لکھا ھوا خط اس کی کوئ قانونی ویلیو نہیں؟
میرا خیال ھے اور انصاف کا تقاضہ ھے کہ ایک طرف وزیرآعظم عمران خان اور جنرل قمر باجوہ اسد منیر کی ناگہانی اور ظالمانہ موت کا نوٹس لیں وھیں چئیرمین نیب کو چاھئیے وہ اپنے عہدہ سے استعفی دیں تا کہ نیوٹرل انکوائیری ھو سکے۔۔
شفیق احمد خان