میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کیمسٹری اور سکھر میں انگلش کا پرچہ آوٹ۔کل سکھر اور حیدرآباد کے کنٹرلرز کو سندھ چیف منسٹر نے معطل کیا تھا۔ آج امتحان بچوں نے بتایا کہ انہوں نے پیسے اکٹھے کر کے invigilator کو دئیے ھیں تاکہ وہ نقل کرنے دے۔ CM اور کمشنر ٹیمیں سب ڈرامے ھیں۔بورڈز میں امتحان کے دوران اور سارا سال بورڈز میں جو کمائ ھوتی ھے اس کا حصہ چیف منسٹر سیکریٹ کے افسران اور لفافہ جرنلسٹ کو بھی جاتا ھے۔یہی وجہ ھے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی جب ایک بورڈ پر اینٹی کرپشن نے چھاپا مارا اور افسران گرفتار ھوئے انہی سے پچھلے 2 سالوں سے امتحان لئے جا رھے ھیں۔ایک بورڈ کا چئیرمین جس کی اینٹی کرپشن کی FIR کٹی ھوئ ھے، اس کی ملازمت کی مدت ختم ھو گئ ھے چیف منسٹر آفس اور لفافہ جرنلسٹس کی ملی بھگت سے ابھی تک بورڈ میں کام کر رھا ھے۔
سندھ میں تعلیم کی تباھی اور سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی
