مہاجر ایک ھجرت اور کریں:
یہ 40 سال پرانی بحث ھے
مہاجر کسی جن بھوت یا کوئ قوم نہیں صرف اردو اسپیکنگ لوگوں کی پہچان ھے جو بھارت سے پاکستان آئے۔
حالانکہ میں تو پاکستان میں پیدا ھوا لیکن میں کتنے ھی گھوڑے کھول لوں لوگ مجھے بھی مہاجر کہتے ھیں۔اگر آپ کہتے ھیں ھم اپنے آپ کو سندھی کیوں نہیں کہتے تو سچ یہ ھے ھم تو سندھی ھیں لیکن پیپلز پارٹی اور سندھ کے وڈیرے ھمیں سندھی نہیں مانتے۔
اگر مانتے ھیں تو ھر نوکری، ھر داخلہ، ھر ھر چیز سندھ کی صرف سندھی اسپیکنگ son of the soil کے لئے کیوں ھے؟
ھمارے کہنے سے کچھ نہیں ھوتا آپ بھی تو ھمیں سندھی مانو زبانی نہیں عملا زندگی کے ھر شعبہ میں ظاہر کرو ھم سندھی ھیں۔
50 سال قبل جو کوٹہ سسٹم لگا وہ disparity کو ختم کرنے کے لئے تھا تو کیا وہ 10 سال کے لئے لگنے والا کوٹا سسٹم 50 میں مقاصد پورے نہیں کر سکا اور یہ قیامت تک چلیگا؟
سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا وہ وڈیو بیان موجود ھےجس میں اس نے کہا میں نے پولیس میں 5000 پولیس والے رکھے ایک بھی مہاجر نہیں تھا۔
ابھی ھفتہ پہلے 250 لوگوں کی سندھ پبلک سروس کمیشن کی 17 گریڈ کی نوکری کی لسٹ جاریبھوئ اس میں ایک بھی اردو بولنے والا نہیں تھا۔
آپ کا مطلب ھے ھم اپنے آپ کو سندھی مانتے رھیں لیکن اردو بولنے والوں کو ملیگا ٹھینگا۔
پچھلے 15 سالوں سے تو یہی ھو رھا ھے۔
میں ایسے بے شمار سندھی اسپیکنگ کو جانتا ھوں جو تین تین نوکریاں اکیلے کر رھے ھیں ایک جگہ وہ اسکول ٹیچر ھیں، دوسری جگہ سول ھسپتال میں اسٹنٹ ھے اور تیسری جگہ کچھ اور۔۔۔اور پھت سے اوپر سے بینظیر انکم کا پیسا بھی لے رھے ھیں۔
آپ پاکستان میں گلستان جوہر کلفٹن میرپورخاص حیدرآباد چلے جائیں 100 فیصد لوگ BISP کا پیسا لے رھے ھیں اور ایک ایک گھر میں پانچ پانچ چھ چھ لوگ۔اردو اسپیکنگ ایک نہیں۔
خیر مجھے personally کسی سے گلا نہیں مہاجروں کے پیٹھ میں چھرا الطاف حسین نے گھونپا ھے اور اس کے ساتھیوں نے۔جس نے مہاجروں کی دو تین نسلیں تباہ کیں۔
مہاجر و اب بھگتو!
مہاجروں کے پاس ایک ہی راستہ ھے۔
وہ ایک ھجرت وہ اور کریں
کسی ایک ملک نہیں بالکہ پوری دنیا میں پھیل جائیں سعودی عرب اور مڈل ایسٹ کے علاوہ ھر جگہہ جائیں۔
سندھ کوئ ھمارے باپ کی جاگیر نہیں۔
پوری اللہ کی زمین ھم انسانوں کے لئے ھے جو اسے explore کرے۔
اللہ سب کا حامی و ناصر ھو۔
پاکستان اور کینیڈا زندہ باد۔
شفیق احمد خان
کینیڈا/پاکستان