NEW PRIME MINISTER IS BEING MANUFACTURED
بظاہر تو ایسا لگتا تھا امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد دھشتگردی ختم ھوگئ ھے لیکن حقیقت دیوار پر پڑھی جا سکتی ھے دھشتگردی اور انتہا پسندی قیامت تک پاکستان کے وجود کے ساتھ چلینگی۔
القائیدہ، گڈ طالبان، بیڈ طالبان اور پوری دنیا میں پھیلی ھوئ پچاسوں دیگر تنظیمیں پوری دنیا کا سکون برباد رکھنے کے لئے کافی ھیں۔
پاکستان ان تمام تنظیموں کا ھیڈ کوارٹر رھیگا کیونکہ ھم ایسا ھی چاھتے ھیں
بھلے چند ھزار ھر سال مرتے رھیں لیکن ھماری سیاست، بلیک میلنگ، چوہدراھٹ اور داداگیری جاری رھنی چاھئیے ۔اسی کے آڑ میں ھماری روزی روٹی چلتی رھیگی۔
ویسے تو اب ھمارے پاس برآمد کرنے کو کچھ ھے ھی نہیں۔ اوورسیز پاکستانی اگلے ایک دوسال میں سب واپس آجائینگے۔
اور انکی نہ صرف آمدنی بند ھو جائیگی بالکہ وہ بھی روزگار مانگیںگے۔
اسٹبلشمنٹ کی عمران خان کو لانے کی پالیسی کوئ نئ نہیں تھی۔
اسٹبلشمنٹ اور ملک کے مائ باپ ھر دو تین سال بعد یہ تجربہ پچھلے 60 سالوں سے کرتے چلے آ رھے ھیں جو ان کے حساب سے کامیاب گیا ھے۔ ( اسٹیٹس کو کو برقرار رکھو)
جس طرح جنگوں میں سینٹرل کمانڈ روم یا آپریشنل سیل ھوتا ھے اسی طرح ” لیڈر بنانے کا” بھی آپریشن سیل سال کے 12 مہینے کام کرتا رھتا ھے اور جس طرح ریلوے کا لیور مین لیور تبدیل کرتا ھے اسی طرح اس سیل میں بیٹھے ھوئے چوہدری غلام سرور جیسے لوگر ھیڈز پٹریاں بدلتے رھتے ھیں
اب چونکہ کپتان کو دو سال ھو گئے ھیں اس لئے نئے انجن ڈرائیور کے ناموں پر کام شروع ھوگیا ھے۔
سال چھ ماہ اور لگینگے فائینل کرکے لانچ کرنے میں
یہ یقین رکھئے نیا آنے والا بھی کپتان کے خمیر جیسا ھوگا۔ھوسکتا ھے بس
اس کے جسم پر دونوں طرف لکیروں کے نشان ھوں
پاکستانیو!
قائیدآعظم نے ملک جو بنایا تھا وہ “ھائ جیک” ھو چکا ھے
اب آپ اور ھمیں
انہی بموں گولیوں کی آوازوں میں زندہ رھنا ھے۔
لیکن ٹھہریں
خوش خبریبیہ ھے کہ
یہ زمینی لوگ اللہ سے نہیں جیت سکتے
اللہ کی ایک “پھو” سے سب فنا ھو جائیگا
بس یہی خوشخبری دینی تھے
کہ آسمانوں پر اللہ واحد لاشریک بیٹھا ھے۔
شفیق احمد خان
کینیڈا 🇨🇦🍁