وزیر آعظم عمران خان سے ایک سنجیدہ سوال

March 23, 2021

وزیرآعظم پاکستان عمران خان سے ایک سنجیدہ سوال

(پاکستانی عوام بھی غور سے پڑھیں)

جنرل پرویز مشرف کے آرڈیننس سے بنایا ھوا ادارہ نیب کے تعلق سے جب بھی کوئ سوال آیا تو آپ اور آپ کے ساتھیوں نے یہی کہا

“نہ نیب ھم نے بنایا اور نہ آصف زرداری اور نواز شریف کے کیسز ھمارے دور کے ھیں”۔

اس سوال کا جواب اتنا آسان نہیں کے آپ چکمہ دے کر نکل جائیں۔

یاد رکھیں آپ عوام کے سامنے اپنی حکمرانی کے لئے جواب دہ تو ھیں ھی لیکن اللہ کو بھی جواب دہ ھیں اور آپ کی گرفت ھوگی۔

اللہ کا نظام اتنا پرفیکٹ اور مضبوط ھے کہ وھاں آپ کو پاکستانی فوج کا ٹیکا نہیں ھوگا۔

مانا نیب جنرل پرویز مشرف نے بنایا اور آصف زرداری اور نواز شریف نے اپنے اپنے وقتوں میں نیب کو نہ صرف یہ کہ ختم نہیں کیا باکہ مخالفین کو کچلنے کے لئے زندہ رکھا۔ اسلئے

“آپ کی دلیل سو فیصد غلط ھے”

آپ پچھلے 30 ماہ میں نواز شریف اور آصف زرداری سے ایک دھیلا وصول نہیں کر سکے اور نہ اگلے 300 سالوں میں کر سکتے ھیں۔

میں شفیق خان آپ کو چیلنج کرتا ھوں

یہ وہ لوگ ھیں جن کے وزیر آعظم نے 60 کروڑ ڈالر کا خط سوئس اتھارٹییز کو خط لکھنے کی بجائے اپنی وزرات عظمی قربان کر دی اور 5 سالوں کے لئے نا اہل ھوئے۔

یہ لوگ مرجائینگے مٹ جائینگے لیکن آپ کو کوئ پائ نہیں دینگے۔

امریکہ انگلینڈ سوئٹزرلینڈ کینیڈا۔۔۔عرب امارات یا سعودی عرب نہیں جہاں آپ کی فوج کا رعب صرف اس لئے چل جائے کہ وہ ان ملکوں میں کرائے کے فوجی کا کام کرتے ھیں۔

بقول آپ کے آپ 18 سال کی عمر سے انگینڈ میں کرکٹ کھیل رھے ھیں اور پڑھ رھے ھیں لیکن پچھلے 50 سالوں میں آپ کو یہ بات سمجھ نہیں آئ کہ لوٹا ھوا پیسہ تو ان ملکوں کی معیشت کا مضبوط پہلو ھے؟

مجھے بتائیں انگلینڈ کی کیا پروڈیوس، انڈسٹری یا فارن ایکسچینج ھے؟ اناج شکر آئل چاول تک تو یہ امپورٹ کرتے ھیں

آج انگلینڈ میں ھرگورا جو عیش کی زندگی گزار رھا ھے وہ اس لئے ھے کہ انگلینڈ نے 1000 سالوں تک ایشیا افریقہ مڈل ایسٹ۔۔۔ آسٹریلیا نیوزی لینڈ سے ھوتا ھوا کینیڈا امریکہ تک کےبملکوں کو لوٹا ھے اور اس گورے کے غلام تھے۔

اور جب یہ گورے واپس گئے ھر چیز اپنے ساتھ لے گئے۔۔ھیرے جواہرات سونا چاندی، سکے، نواردات کتابیں اینٹیکس غرض کے ھر چیز جس کی قیمت تھی

۔۔تو بھلا یہ ممالک واپس دیں گے آپکو آصف زرداری اور نواز شریف کے 10 بلین ڈالرز؟؟؟

اب جبکہ نیب، آپکی حکومت، پاکستانی فوج ایک دھیلا وصول نہیں سکتی جو آپکی حکوت کا حدف تھا اور آپ نے اسی لٹی ھوئ دولت کے بل بوتے پر اپنا ریت کا محل تعمیر کرنے کے خواب دیکھے تھے جو دھڑام سے گر گیا اور اب آپ”کلین بولڈ” ھو گئے تو آپ جھنجھلاھٹ میں فیلڈ کے چاروں طرف ھٹس مار رھے ھیں لیکن ناکامی اور نا مرادی آپ کا مقدر ھے۔

نیب نہ صرف ایک سفید ھاتھی ھے اور ماضی میں مخالفین کو کچلنے کے علاوہ حکمرانوں کو اپنے لوگوں کو نوازنے (بڑی بڑی پوسٹیں دینے) کام کرتا رھا ھے۔

اب چونکہ نیب لوٹی ھوئ دولت تو واپس نہیں لا سکتا تو بحرحال اسے اپنے آپکو جسٹی فائ تو کرنا ھے اس لئے نیب دھول میں لٹھ مار کر غریب، کمزور اور بے بس لوگوں کو تنگ کرتا ھے اور نیب کے چئیرمیں ایک کے سو بنا کر میڈیا پرآکر اپنی ریکوری کے مسلز دکھاتے ھیں۔ یہ ایک منافق، کیمہ پرور، کمپلیسنٹ اور موقع پرست چئیرمین ھے۔

(خدا اس نیب چئیرمین کو غرق کریگا لیکن افسوس ھم اس کی بے بسی اور اللہ کی پکڑ دیکھ نہیں سکیں گے کیونکہ یہ کمینے ججز ریٹائر ھوتے ھی بھاگ لیتے ھیں بیرون ملک)

سندھ میں تمام اسکول ٹیچر لیول کے لوگ نیب کورٹس کے جج لگے ھوئے ھیں جو پیپلز پارٹی کے وڈیروں نے بھرتی کروائے ھیں اس طرح دوسرے صوبوں میں بھی ھو گا

تعجب ھے نیب بلوچستان میں فعال کیوں نہیں ھے غالبا بلوچوں کی مار سے ڈرتا ھے

ان اسکول ٹیچر ججوں کو کیا پتہ انصاف ایمان خدا ترسی کیا ھے۔انہیں تو صرف مال بنانا ھے۔

چند ماہ قبل حیدر آباد کا نیب کورٹ کاجج 3 سال پورے کرنے کے بعد فرووووغ نسییییییم کو کروڑوں روپئیے دے کر دو سال کی ایکسٹینشن لے کر آیا ھے؟؟؟

یاد رکھیں کپتان صاحب آپکو اتنے ٹرولرز کی دعائیں نہیں جتنی مجبور بے بس لوگوں کی بد دعائیں ھیں۔۔اور “آہ” تو ایک ھی کافی ھوتی ھے انسان کا بیڑہ غرق کرنے کے لئے جو “براق” سے بھی زیادہ تیز اللہ کے پاس جاتی ھے۔

کپتان صاحب: میچ ختم ھو چکا ھے، کھلاڑی، ایمپائرز یہاں تک کے شائیقین بھی اسٹیڈیم سے جا چکے ھیں۔

آپ بھی آنکھیں کھولیں اور گھر جائیں

شفیق خان

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: