(کیا پاکستان میں بڑھتا ھوا کورونا عمران خان کی نئ چال ھے)؟
کورونا اصلی ھے یا نقلی
جتنی بھی conspiracy theories ھیں ان کا راز 5 10 20 سال کے بعد کھلتا ھے اور کبھی تو کھلتا ھی نہیں لیکن اب یہ تو وقت ھی بتائے گا کہ کورونا اصلی ھے یا نقلی۔
اگر مجھ سے کوئ پوچھے تو کرونا اصلی ھے کیونکہ میں کورونا سے گزر چکا ھوں اور مجھے اس کے after effects نے مجھے بھیانک وقت دیا۔
تمام باتوں کو درگزر کر کے اگر دیکھا جائے تو ترقی یافتہ ملکوں نے کورونا کے بعد تمام حدیں پار کر کے قدم قدم پر اپنی قوم کی مالی، کاروباری، کھانے پینے، رھائش غرض کے زندگی کا کون سا ایسا شعبہ تھا جس میں حکومتوں نے اپنی عوام کا ھاتھ نہ تھاما ھو اور آج بھی۔
دوسری طرف پاکستان میں انفرادی، کاروباری، صوبائی، وفاقی حکومتیں اور سیکورٹی کے اداروں نے کورونا سے مرتے ھووءں کی لاشوں پر 5 روپئیے والے ماسک سے لے کر کاروبار بند اور کھولنے کے اوقات سے لے کر کورونا ویکسین تک پر مال کمایا بالکہ لوٹا۔
اب سنا ے بھروپئیے اور جھوٹے عمران خان کی حکومت نے فوج کو مدد کیلئے کہا ھے کیونکہ پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیل رھا ھے
جو بھی ھو لیکن اگر کپتان تتے توے پر بھی بیٹھ جائے تو ان کی باتوں کا کوئ یقین نہیں کریگا۔ یہ بھی تو ھو سکتا ھے یہ اپنے اقتدار کو طول دینے کی کپتان کی چال ھو؟
ٹی ایل پی کے معاملات پر راکھ ڈالنے کی کوشش ھو؟
عوام میں پھیلی ھوئ غربت، بے چینی، پریشانیوں کی طرف سے توجہ ھٹانے کی کوشش ھو
ایف اے ٹی ایف کی ھمدردیاں اکٹھی کرنی ھوں؟
عرب ملکوں سے امداد لینی ھو یا آئ ایم ایف سے مزید قرض یا پھر پہلے سے چڑھے ھوئے قرضوں کو رول بیک کروانا ھو؟
شفیق احمد خان
اپریل 22، 2021