سنجیدہ غور و فکر:
آپ لوگ سب پڑھے لکھے ھیں کم از کم اردو تو ضرور آپ کو آتی ھے اگرگوگل پر آپ اردو میں بھی سرچ کرینگے تو آپ کو گوگل اردو میں ھی جواب دیگا۔
اگر آپ دو سو سال کی تاریخ دیکھیں تو کم از کم 150 وبائ امراض اس وقت کی قوموں پر آئے۔ اور ایک بار تو کوئ 5 کروڑ لوگ مرے تھے۔
اب اس کورونا کا کوئ پتا نہیں کب تک رھیگا یا دیگر بیماروں کینسر، ھیپاٹائیٹس، دل کے امراض، شوگر، ٹائ ٹے نس وغیرہ کی طرح ھمیشہ چلیگا۔
اس لئے احتیاط، صفائ، اچھی خوراک، اللہ کو یاد کرنا اور خاص کر کفائت شعاری کرنا بھت ضروری ھے۔ ھمارا دین، قرآن اور نبی پاک محمد صل اللہ علیہ والی وسلم نے بھی کفائت شعاری اور بچت کی تاکید کی ھے اور فضول خرچ سے منع کیا ھے۔
فضول خرچی کیا ھے اس کیلئے ھر ایک اپنے گریبان اور اپنے گھر کے خرچوں اور گھر کے افراد خانہ کو دیکھیں کہ فضول خرچی کیا ھے۔یاد رکھیں جو روزانہ 10 لاکھ بھی خرچ کر سکتے ھیں اللہ کی نافرمانی اور نا پسندیدہ فعل پر اللہ انہیں بھی بھکاری بنا سکتا ھے۔
دولت سنبھالنے اور اپنے ارد گرد خرچ کرنے کیلئے اللہ دیتا ھے نہ کہ نام و نمائش کیلئے۔
کچھ نہ کر سکتے ھوں تو درود پاک، کلمہ، توبہ استغفار، سورہ فاتحہ، قل پڑھتے رھا کریں۔۔اللہ اللہ اللہ بھی کر سکتے ھیں۔
اللہ ھم سب پر اپنا رحم کرے۔آمین