ناشتے میں انڈے ضرور کھائیں

ناشتے میں انڈے خود بھی کھائیں اور 6 ماہ سے اوپر بچوں کو بھی کھلائیں:

پچھلے 25 سالوں میں میں کینیڈا اور پاکستان میں سینکڑوں بار ڈاکٹرز کو اپنی صحت کے تعلق سے مل چکا ھوں آج تک کبھی کسی ڈاکٹر نے انڈہ کھانے سے منع نہیں کیا۔
انڈے میں وٹامن اے، ڈی، کیلشیم، پروٹین اور اومیگا جس کی گولیاں ھم بازار سے لے کر کھاتے ھیں سب انڈے میں موجود ھیں۔

بلڈ پریشر کا بندہ بھی(مجھے دو بار دل کا مسئلہ ھوا) دو انڈے روز کھا سکتا ھے۔ یہ کہنا انڈہ
گرمی کرتا ھے
کولیسٹرول بڑھاتا ھے
یا دیسی کھائیں یا ولایتی سب فضول باتیں ھیں۔

میں ھفتے میں 3/4 بار دو ھاف فرائ انڈے ضرور کھاتا ھوں ایک درمیانہ پراٹھا یا دو رائ بریڈ سلائیس(وھائیٹ بریڈ صحت کے لئے زہر ھے) کے ساتھ۔
میرا کولیسٹرول پچھلے دس سال کا مجھے یاد ھے کبھی 120/130 سے زیادہ نہیں گیا۔
ایک بار تو 99 تھا تو ڈاکٹر نے کہا بھائ کچھ کھایا کرو!
میرا بلڈ پریشر اور ھارٹ بیٹ بھی نارمل رھتا ھے۔

یہ کہنا کہ دیسی انڈے میں ولایتی سے زیادہ غذائیت ھے فضول بات ھے دونوں میں ایک جیسی غذائیت ھے صرف “چسکے” کا فرق ھے!۔

نوٹ: اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں اور پڑھے لکھے،اچھا فون رکھنے والے اور جنہیں انگریزی آتی ھے گوگل بھی کر سکتے ھیں۔ویسے آج کل گوگل اردو میں بھی ھر بات بتاتا ھے😛😀😛

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: