بحریہ ٹاوءن کراچی کے آج کے واقعات پر لوگ مایوس نہ ھوں
آج بحریہ ٹاوءن کمرشل ایریا میں سندھی قوم پرستی کی ھڑتال دھرنا کو سماج دشمن عناصر نے تھوڑ پھوڑ میں بدل دیا اور خوب غنڈہ گردی کی۔
انہیں ملک ریاض کا بالکل بھی معلوم نہیں ملک ریاض جب کوئ بھی اسکیم لانچ کرتا ھے اسی وقت ساری اسکیم تمام بروکرز میں بیچ کر اپنے پیسے جیب میں ڈالتا ھے۔
دوسری بات یہ کہ بحریہ ٹاوءن میں زیادہ تر investment اور پراپرٹیز خود سندھیوں کی ھیں۔مہاجر تو ویسے بھی بھوکے ننگے ھیں اور ڈرٹی رچ مہاجر کراچی سے نہیں نکلتے اور اپنے اپنے مخصوص علاقوں میں آباد ھیں۔
ایم کیو ایم نے 30 سال کراچی کو کیلنڈر کی تاریخ دیکھ کر 365 دن طوفان بدتمیزی، توڑ پھوڑ بدمعاشی بھتا خوری اور قتل و غارت کی تو کیا کراچی ختم ھو گیا؟
کراچی پہلے سے بھی زیادہ مہنگا اور پھلتا پھولتا شہر ھے۔
آج کے میڈیا images بحریہ میں گیٹ اور کمرشل ایریا کے ھیں جو ان پراپرٹی کے مالکان ایک ھفتہ میں دوبارہ کھڑا کر دینگے۔
عوام ایک ھفتہ بعد بحریہ کمرشل کا چکر لگا کر خود دیکھ لیں۔
میں نے بھت پہلے پڑھا تھا ایک فوجی کو معلوم ھے وہ سرحد پر مارا بھی جا سکتا ھے اور زندہ بھی واپس آسکتا ھے لیکن پھر بھی وہ فوج میں بھرتی ھوتا اور سرحد پر جاتا ھے۔
اسی طرح ملک ریاض ھوں یا کوئ ، کوئ کاروبار ھو یا شعبہ زندگی بندے کو تمام اونچ نیچ کا پتا ھوتا ھے لیکن پھر بھی وہ کروڑوں، اربوں، کھربوں لگاتا ھے اور رسک لیتا ھے کیونکہ یہی رواج زندگی ھے۔
جب ھم سفر پر نکلتے ھیں کئ موڑ، کھڈے، کیچڑ اور odds آتے ھیں لیکن ھم سفر پر جانے پر مجبور ھیں۔اسی طرح زندگی کا سفر آگ و خون میں بھی جاری رھتا ھے۔
پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے images اور figures اٹھا کر دیکھیں ھر طرف سوائے rubbles/کھنڈرات کے کچھ نہیں لیکن آج وہی جرمنی، روس، آسٹریا، اٹلی، انگلینڈ، امریکہ، اسکینڈینیوین ممالک اور پورا یوروپ پہلے سے زیادہ شاد و آباد ھیں۔اب کھنڈرات کی تصویریں صرف تاریخ کی کتابوں میں ھیں۔
شفیق خان
کینیڈا