بحریہ ٹاوءن کراچی جلتا رھا اور قریبی رینجرز کا ھیڈکوارٹر سو رھا تھا
منقول
بحریہ ٹاؤن میں آج جو کچھ ہوا ہے وہ پورے ملک کے تمام اُن اداروں کے منہ پر ایک زنّاٹے دار تھپڑ ہے جنہوں نے کراچی میں “خوف کی فضا” کو ختم کرنے کے لئے یہاں کی مقامی قیادت کو اپنی بھرپور طاقت سے کچلنے کی کوشش کی..
بحریہ ٹاؤن سے انتہائی قریب رینجرز کا ہیڈ کوارٹر کہ جن کو کراچی کا غم سب سے زیادہ رہتا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ وہ بھی اس سارے جلاؤ گھیراؤ کے سین مکمل غائب، بحریہ ٹاؤن کی اپنی سیکیورٹی جو کہ ریٹائرڈ فوجیوں پر مبنی ہے اور اکثر و بیشتر بحریہ ٹاؤن کے مکینوں پر ہی دھونس و بدمعاشی دکھاتی نظر آتی ہے نے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھاگ کھڑے ہونے میں ہی عافیت سمجھی اور بحریہ ٹاوں میں لوگوں کی املاک لوٹنے اور جلانے کے لئے سندھی قوم پرستوں کے ہاتھ دے دی…
یہ یاد رکھئیے آج بحریہ ٹاؤن ہے کل کو کوئ اور علاقہ ہوگا، پرسوں کوئی اور..
عوام یہ ساری منافقت دیکھ رہے ہیں اور اندازہ لگا رہے ہیں کہ کراچی کے لئے کون خوف کی علامت ثابت ہوا اور کون تحفظ کی علامت تھا.