پیپلز پارٹی نے کس طرح سندھ کے مہاجروں کی تباہی پھیری

☄☄☄🔥🔥🔥مہاجروں کی تباہی کی ذمہ دار خود ایم کیو ایم اور اس سے پہلے اور بعد کے مہاجر افسران اور اسمبلی ممبرز ھیں۔☄☄☄🔥🔥🔥

جو سندھی یہ کہتے ھیں انہوں نے مہاجروں کو گلے لگایا اور رھنے کو جگہ دی۔۔وہ یہ بتائیں 40 سال سے کوٹا سسٹم لگانے کے باوجود بھی کوٹا سسٹم پر کتنا عمل کیا؟
عام سندھیوں کے پاس صرف ایک دلیل ھے کہ ایم کیو ایم کے دور میں انہوں نے کراچی میں بلدیات میں مہاجر بھرے۔

بھائ! 20/30 ھزار بھرے ھونگے جبکہ ذوالفقار مرزا نے تو بتایا تھا اس نے 20/30 ھزار ایک دھک میں ھی سندھ پولیس میں صرف سندھی اسپیکنگ بھرتی کئے۔

پہلی بات تو یہ ھے کہ ایم کیو ایم کے پاس کبھی بھی سندھ حکومت نہیں رھی دوسرے یہ کہ وہ سندھ شہری تک محدود تھے۔۔ جبکہ پی پی سندھ میں 50 سالوں سے حکومت کر رھی ھے!

🍁🌺🌿سندھ میں آج کے دن (زیرو) اردو اسپیکنگ افسران🌿🌺❤🌹

حکومت سندھ نے اپنے معروف قوانین و اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری وترقیاتی اداروں اور سرکاری اسپتالوں کا کنٹرول غیر مقامی افسران کے سپرد کردیا ہے جس کے نتیجے میں ڈومیسائل کے حامل افسران اپنی حق تلفی محسوس کرنے کے ساتھ احساس کمتری کا شکار ہورہے ہیں۔

“جسارت ” کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان دنوں کراچی کے انتظامی سربراہ کمشنر اور ضلعی سربراہان یعنی 7 ڈپٹی کمشنرز میں سے کوئی بھی مقامی ڈومیسائل کا حامل نہیں ہے۔

ان ڈپٹی کمشنر میں ڈی سی کیماڑی مختار ابڑو ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سدھر ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ ، سلیم اللہ اوڈھو ، ڈپٹی کمشنر ملیر جاور علی لغاری، ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو ہیں۔

یہی نہیں موجودہ حکومت نے کراچی کی تاریخ میں پہلی بار کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) کا سربراہ بھی ایک غیر مقامی افسر ناصر عباس سومرو کو تعینات کیا ہوا ہے ۔

اسی طرح شہر کی لیاری اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بھی غیر مقامی سربراہان کے حوالے کیا ہوا ہے۔ ان میں لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی اسامی پر محمد اسحٰق کھوڑو اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ڈی جی کی اسامی پر ڈاکٹر وسیم شمشاد کو تعینات کیا ہوا جو باالترتیب اندرون سندھ اور پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر ہیں۔

جسارت کی تحقیقات کے مطابق کراچی کے جناح میڈیکل سینٹر، کارڈیویسکولر ڈیزیز سول اسپتال کراچی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ڈیزیز جو شہر کے تین بڑے اسپتال کہلاتے ہیں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی غیر مقامی ڈومیسائل کے حامل ہیں جبکہ کورنگی، لیاری ‘ملیر سعود آباد ، نئی کراچی اور دیگر اسپتالوں کا کنٹرول بھی غیر مقامی یا کراچی سے باہر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل آفیسرز کے حوالے ہے۔ شہر کے 106 تھانوں میں 65 ایسے ہیں جہاں غیر مقامی افسران کو بحیثیت ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے‘ جس کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔

ادھر محکمہ کالج ایجوکیشن کے ذرائع نے جسارت کو بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کالجز کراچی میں اب کوئی بھی مقامی ڈومیسائل کا حامل افسر موجود نہیں ہے‘یہ دفتر مقامی افسران نہ کھپے کا نمونہ بن چکا ہے جبکہ شہر کے 145 فعال کالجز میں سے 83 کالجوں میں اندورن سندھ سے تبادلہ کرکے یہاں تعینات کیے جانے والے غیر مقامی افسران بحیثیت پرنسپل تعینات ہیں۔ اس صورتحال کا منفی اثر کراچی کے تعلیمی نظام پر پڑ رہا ہے جبکہ مقامی افسران میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ خیال رہے کہ نیب نے سندھ حکومت سے گزشتہ ماہ گریڈ ایک تا 22 کے ان تمام افسران کی فہرست طلب کی تھی جو رورل ڈومیسائل کے حامل ہیں مگر کراچی اور حیدرآباد کی شہری اسامیوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سندھ حکومت نے نیب کے اس خط کی مذمت کی تھی اور اسے اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن جسارت کی اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ حکومت چونکہ کوٹے کے مطابق سرکاری افسران کے تقرر نہیں کرتی اس لیے مذکورہ فہرست نیب کو فراہم نہیں کرنا چاہتی۔

کمشنر کراچی = غیر مقامی
7 ڈپٹی کمشنرز = غیر مقامی
ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی = غیر مقامی
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے = غیر مقامی
ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی = غیر مقامی
ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی = غیر مقامی
ایم ایس جناح میڈیکل سینٹر = غیر مقامی
سربراہ کارڈیویسکولر ڈیزیز = غیر مقامی
ایم ایس سول اسپتال = غیر مقامی
سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ڈیزیز = غیر مقامی
ایم ایس کورنگی اسپتال = غیر مقامی
ایم ایس لیاری جنرل اسپتال = غیر مقامی
ایم ایس سعود آباد اسپتال = غیر مقامی
ایم ایس نیو کراچی اسپتال = غیر مقامی
106 تھانوں میں 105 غیر مقامی ایس ایچ او تعینات
145 فعال کالجز میں سے 132 کالجوں میں غیر مقامی پرنسپل تعینات.
سندھ کے وزیراعلی سمیت پوری کیبنٹ غیر مقامی۔
میونسپل کمشنرز سارے غیر مقامی۔۔
2458 ڈی ایس پی۔ایس پی ۔ایس ایس پی غیر مقامی۔
امن وامان برقرار رکھنے والے سارے غیر مقامی۔

KMC.DMCs.KWSB.KDA.NADRA.
ٹریفک پولیس سب میں غیر مقامی افراد تعینات۔۔۔
بھکاری۔۔۔سارے غیر مقامی۔
جرائم پیشہ۔۔۔سارے غیر مقامی۔
لینڈ گریبر۔۔۔سارے غیر مقامی۔۔

شفیق خان، کینیڈا

جون 15، 2021

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: