عمران خان کے دلدل سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں
جن حالات میں عمران خان کو لایا گیا، 3 سال چلایا گیا، اپوزیشن کو جسطرح الٹی چھری سے ذبح کیا گیا، قومی اسمبلی، سینٹ اور حکومت چلانے میں کپتان نے جسطرح اپنی من مانیاں کیں صرف اس لئے کہ چونکہ جنرل باجوہ کو انہوں نے 3 سال کی ایکسٹنشن دی تھی اس کا احسان وہ ضرور چکائیں گے
اور ایسا ھوا بھی، پھر جسطرح نیب کے ادارے کو استعمال کیا گیا
یہ سب دلدل تھا اور ع۔خ اس میں بری طرح پھنسے ھوئے ھیں
اب اگر ع۔خ واپسی کا راستہ تلاش کریں تو شائد شائد شائد بچ جائیں لیکن وہ جتنا دوسری پار جانے کی کوشش کریں گے وہ دھنستے چلے جائینگے۔
اور تو کچھ ع۔خ نے سیکھا نہیں پچھلے 50 سالوں کی انڈو پاک اور اس ریجن کی سیاسی تاریخ ھی پڑھ لیں۔
شفیق خان، کینیڈا ستمبر 24، 2021