میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے 113 ملازمیںکچھ نئے انکشافات، نئ باتیں

26 September 2021

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے 113 ملازمیں
کچھ نئے انکشافات، نئ باتیں

ایک روز پیر آفتاب شاہ جیلانی کا مجھے فون آیا۔
کہنے لگے

‘آپ نے پورا بورڈ ایم کیو ایم کے مہاجروں سے بھر دیا ھے ھمارے بھی کچھ بندے رکھیں’

ان کا لہجہ تلخ اور انسلٹنگ تھا
ھالانکہ ان کے چھوٹے بھائ پیر جانی(اللہ مغفرت کرے) میٹرک میں میرے کلاس فیلو تھے اور دوست رھے ھم جب بھی ملے بڑی قربت سے۔ اس کے علاوہ بھی پیر آفتاب شاہ صاحب ھماری پوری فیملی کو جانتے ھیں
میں نے کہا
پیر صاحب، کسی دن آپ میرے دفتر آجائیں میں ان تمام ملازمین کو بلا کر باہر لان میں کھڑا کردونگا اور پھر آپ دیکھنا ان میں کتنے ایم کیو ایم کے ھیں عام مہاجر کتنے ھیں، کتنے سندھی ھیں اور سندھیوں میں بھی کتنے پیپلز پارٹی کے ھیں، کتنے جئے سندھ کے اور ان میں بھی جئے سندھ کے مختلف گروپوں کے کتنے ھیں، کتنے پنجابی ھیں، کتنے پٹھان، کتنے ھندو، کتنے عیسائ ھیں اور کتنے سکھ اور ایک گونگا بہرہ ھے(جو بک بائینڈر تھا) اور کتنے جسمانی محتاج ھیں( 5 لوگ جسمانی طور پر معزور تھے)۔

(ظاہر ھے برابر کی نمائندگی تو نہیں ھوسکتی تھی لیکن پھر بھی میں نے پیر مظہر الحق کی طرح 13000 اسکول ٹیچرز اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیطرح 21000 پولیس والے صرف سندھیوں کو نہیں بھرتی کیا اور نہ ھی آصف زرداری کی طرح 2008 کے بعد پورے سندھ میں کوئ غیر سندھی نہیں رکھا سوائے کھرچنوں کے)۔

پیر صاحب نے میری بات گھما دی اور کہا بس ھمارے کچھ بندے رکھیں، ھم بھی شہر میں رھتے ھیں، سیاست میں ھیں ھمیں بھی عوام ہریشان کرتی ھے۔

ان انکا لہجہ زیادہ خراب باسی (حاکمانہ) ھو گیا تھا۔

میرا اس وقت تک اچھا خاصا متھا گھوم چکا تھا
میں نے کہا
پیر صاحب کیا آپ کو اندازہ ھے آپ بات کس سے کر رھے ھیں؟ آپ ایم این اے ھونگے اپنے لئے آپ کو جو کرنا ھے کرلیں اور میں نے دھڑام سے فون بغیر سلام و خدا حافظ کے پٹخ دیا۔
پھر مجھے پیر صاحب کا کبھی فون نہیں آیا

میرے پاس پیپلز پارٹی کے کئ ایم این اے، ایم پی اے، منسٹرز اور پی پی کے دیگر پارٹی لیڈروں کے وزٹنگ کارڈ کے ساتھ اپنے آفیشل لیٹر ھیں پر لکھے ھوئے خطوط پڑے ھیں( بلاول ھاوءس سمیت)
کہ اپوائینٹ کردیں، پروموشن دے دیں، گریڈ بڑھا دیں، نمبر بڑھا دیں وغیرہ۔

اس وقت میرے پاس 113 بندوں کی لسٹ موجود ھے۔
ذرا آپ بھی دیکھیں کہ میں میں ایم کیو ایم کے بندوں اور مہاجروں کو بھرا یا ساری قومیں اس میں شامل ھیں۔

نوٹ: جب میں 113 بندوں کے اپوائینٹ کی بات کرتا ھوں تو اس کا مطلب ھرگز نہیں کہ یہ بھرتیاں میں نے کیں یا میری مرضی سے ھوئیں، یا لیٹرز پر میں نے دستخط کیے یا نوٹ ڈالا اپوئینٹ ھم۔
ان بھرتیوں میں مکمل قسئیدہ قانون کو فالو کیا گیا یعنی بورڈ آف گورنر سے اپرول تک کو مد نظر رکھا گیا۔ میرے پاس اویجنل ایجنڈاز، منٹس، کمیٹی کی میٹنگز، ممبر کی حاظری ریکارڈ سب موجود ھے۔

میں نے کہا تھا بورڈ میں مجھ سے متعلق جتنا ریکارڈ میرے پاس ھے وہ بورڈ میں بھی نہیں۔

اب آجائیں 113 کی لسٹ پر:

مہاجر 67
سندھی 31
پنجابی 6
پٹھان 2
ھندو 4
عیسائ 2
سکھ 1

یہ یاد رھے وہ ایم کیو ایم کا ایسا دور تھا جیسے آج پیپلز پارٹی کا ھے۔ اگر میں 113 کے 113 مہاجر رکھ دیتا تو کسی کے مائ کے لعل میں جرآت نہ تھی چوں بھی خرتا۔ کیس تو ویسے بھی نیب نے بنایا اور سزا دی تو ویسے ھی ٹھیک تھا۔

لیکن رزق اللہ دیتا ھے ھم تو ذریعہ تھے تو پھر اللہ کی دی ھوئ امانت میں خیانت کیسے کرتا اور پیٹ تو مہاجر، سندھی، پٹھان، ھندو سب کے ساتھ لگا ھوا ھے اور سب اللہ کے بندے ھیں۔

سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور دعاوءں میں یاد۔

جاری ھے

شفیق احند خان، کینیڈا
ستمبر 26، 2021

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: