September 27, 2021
میرے نیب ریفرینس کے ماسٹر مائنڈ
پیپلز پارٹی کے سابق صوبائ وزیر پیر مظہر الحق ھیں
اس کی تفصیل کافی طویل ھے اور میں اگلی تین چار قسطوں میں دستاویزی اور وڈیوز کے ثبوت کے ساتھ آپ کو بتاوءنگا۔
اس تعصب، حسد، کینہ پروری اور منافقت کے عمل میں پیر مظہر الحق کے تین چار قریبی رشتہ دار بھی شامل ھیں جو میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں آج بھی کام کرتے ھیں اور وہ 113 ان بھرتیوں میں شامل ھیں جو میرے دور میں ھوئیں۔
ایک پیر صاحب کا سگا سانڈھو غلام احمد ھے جسے پیر صاحب نے اپنی وزارت کے دور میں 17 گریڈ میں بورڈ میں بھرتی کروایا اور میرے دور میں اسے 18 گریڈ میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ترقی دلوائ۔
غلام احمد ھی وہ آدمی ھے جس کے ذریعہ پیر مظہر نے نیب کے ڈی جی کراچی کو درخواست دلوا کر میرے خلاف انکوائری شروع کروائ (میں اگلی پوسٹ میں غلام احمد کا نیب کو لکھا گیا خط شائع کرونگا)۔
غلام احمد کا بڑا بھائ ظہور احمد، پیر مظہر الحق کی بیوی کی سگی بھتیجی مومل ،مومل کا شوہر عامر اور پیر مظہر کا ایک اور قریبی رشتہ دار آفتاب خاصخیلی بھی میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کام کرتے ھیں جو میرے ھی دور میں اپوئینٹ ھوئے۔
جاری ھے
شفیق احمد خان، کینیڈا
ستمبر 27، 2021
