میر پورخاص تعلیمی بورڈ کی خبریں اور فوٹوز تو روز چھپتی ھیں فیسبک پر کارکردگی کی:؛ لیکن۔ ۔ ۔
جون 2011 میں جب میں نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی چئیرمین پوسٹ سے استعفی دیا اس وقت تعلیمی بورڈ کے پاس بینکوں میں کروڑوں (ڈبل ڈجٹس) جمع تھے حالانکہ اس وقت بھی 113 ملازمین سمیت تمام بورڈ ملازمیں کو تنخواھیں، بونس، مراعات اور قرض مل رھے تھے۔
اب تازہ خبر یہ ھے کہ پچھلے دس سال سے لگے چئیرمین برکت حیدری اور سکرٹری انیس صدیقی کے ھوتے ھوئے تمام ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ھیں اور پچھلے ماہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی۔
سوال یہ ھے جو ملازمین ریٹائر ھونگے انہیں پینشن/پراویڈنٹ کے پیسے کہاں سے ملینگے؟
مزے کی بات یہ ھے لفافہ صحافی برادری خاموش ھے کیونکہ ملازمین کو تنخواہ ملے نہ ملے انہیں لفافے پہنچ رھے ھیں۔
