جون 2011 میں جب میں نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی چئیرمین پوسٹ سے استعفی دیا اس وقت تعلیمی بورڈ کے پاس بینکوں میں کروڑوں (ڈبل ڈجٹس) جمع تھے حالانکہ اس وقت بھی 113 ملازمین سمیت تمام بورڈ ملازمیں کو تنخواھیں، بونس، مراعات اور قرض مل رھے تھے۔
سوال یہ ھے جو ملازمین ریٹائر ھونگے انہیں پینشن/پراویڈنٹ کے پیسے کہاں سے ملینگے؟
تعلیمی بورڈ یونین اور ایپکا جو میرپورخاص تعلیمی بورڈز کی فنڈز کی کمی کی بات کر رھے ھیں یہ بورڈ انتظامیہ کے پٹھو ھیں اور انہیں چئیرمین اور دوسری میرپورخاص انتظامیہ نے سندھ حکومت کے پیچھے لگایا ھے۔ سوال یہ ھے ھر سال کروڑہا روپئے جو آتے ھیں وہ کہاں گئے؟




