پاکستان کا تعلیمی نظام اورمعیار:؛
(ان للہ وان الیہ راجعون)
مجھے دوسری اعلی ملازمتوں کے علاوہ یہ شرف بھی حاصل رھا کہ میں انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کا تین سال چئیرمین بھی رہا۔
میں نے پورے پاکستان کے دورے بھی کئے اور پاکستان بھر کے تمام چئیرمینوں کے ساتھ انٹرایکشن بھی۔
بدقسمتی سے پاکستان کے تعلیمی معیار کو ٹھیک کرنے میں اساتزہ، والدین، حکومت، سیاستدان، اداروں، مرکزی اور صوبائی تعلیمی وزارتوں کا کردار صفر ھے
کون سی ایسی قباحت ھے جو تعلیم میں موجود نہیں؛ اسکولوں میں غیر معیاری استاد اور ناقص تعلیم، طلباء کی ناسنجیدگی، نقل، پرچوں کا آوءٹ ھونا، نمبروں اور گریڈز کی خرید فروخت۔
پاکستان کے اساتزہ، والدین، طلباء، سیاستدان، حکمران اور اداروں کو یاد دلا دوں پاکستان کا تعلیمی معیار پورے ایشیاء؛
بھارت، ایران، ترکی، ملائیشیا، بنگلادیش،
بھوٹان، نیپال، سری لنکا، چین، سینٹرل ایشین ممالک یہاں تک کے افغانستان سے بھت پیچھے ھے۔
شفیق خان، کینیڈا، اکتوبر 15، 2021