میرپو رخاص تعلیمی بورڈ کے تعلق سے بلاول زرداری اور سید مراد علی شاہ کو کینیڈا سے ٹوئیٹ کے ذریعہ ایک کھلا خط
@BBhuttoZardari @OfficialCMSindh @MediaCellPPP @BilawalHouse_PK
@CM_Sindh
میں میرپورخاص کا ایک رھائیشی ہوں اور 26 سال قبل میں نے کینیڈا کی شہریت اختیار کر لی تھی۔
میں ایک اعلی تعلیم یافتہ شہری ہوں اور میں نے پاکستان میں کئی اعلی عہدوں پر کام کیا۔
میں اپنےشہرمیں قائم انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈکےتعلق سے آپ سب کی توجہ دلاناچاہتاہوں جو پچھلے سات سالوں سے نا اہلی، کرپشن، بے ایمانی، لوٹ مار، مالی بےضابتگیوں، امتحانات میں نمبروں کےہیرپھیر کا کاروبار، انتظامیہ کی طرف سے اسٹاف کو دھونس دھمکی، اسٹاف میں بے چینی، اسٹاف کے ساتھ زیادتیوں اور بد نظمی کی آماجگاہ بناہواہے۔
ایک ایسے وقت میں جب کہ ہمارے معاشرے میں ایک سےبڑھ کرایک اہل ، تجربہ کاراورتعلیم یافتہ لوگ موجود ہیں یہ بات ناقابل فہم ہے کہ سات سالوں سے سندھ انتظامیہ نے چئیرمین سمیت اوپر کی انتظامیہ پر وہ لوگ بٹھا رکھے ہیں جو ہر سال وہی کرتے ہیں جو پچھلے سال کیا۔
اس جدید دور میں تو لوگ نزلہ زکام ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں تین دن بعد ڈاکٹر بدل لیتے ہیں اور آپ اسی گھسی پٹی کرپٹ انتظامیہ کو بورڈ میں چلا رہے ہیں صرف اس لئے کہ وہ ہر بار دو کروڑ روپے سندھ سکریٹریٹ میں دے کے اپنی ملازمت بڑھوا لیتے ہیں۔
کیا آپ لوگوں کو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی طرح مرنا نہیں اور زرداری صاحب کی طرح چارپائی اور ویل چئیرمین پر نہیں آنا؟
کیا آپ کی زدگی ہزار ہزار سالوں کی ہے؟
شفیق خان، کینیڈا
29 اکتوبر 2021

