آصف علی زرداری کا سفر
زرداری صاحب یہ آپکو معلوم ہے بھلے آپکے والد حاکم علی زرداری ایک زمیندار،سرداراورکچھ پیسےوالےضرور تھےلیکن ان کاوہ نام نہیں تھا جو ذوالفقارعلی بھٹو اوربےنظیربھٹوکا۔ آپکی ابتدا مسٹر “ٹن پرسنٹ” سے “بلین ڈالر کلب” تک انہی دونوں کی مرہون منت ہے ورنہ آپکو تو میر واہ گو رچانی میں کوئی 5000 روپئیے بھی ادھار دینے کو تیار نہ تھا 1977-78 میں۔
بحر حال آج میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں جسطرح دونوں بھٹوز کے جانے کے بعد انکا نام آج تک مر کے بھی زندہ ہے اسی طرح آپ کے جانے کے بعد آپ کا نام نہیں زندہ رہیگا دولت بھلے رہے آپ کے بچوں کے پاس اور سندھی آپ کو اس طرح نہیں پوجیں گے جس طرح بھٹوز کو پوجتے ہیں
آپ میں اور بھٹوز میں یہی فرق ہے کہ وہ مر کر بھی زندہ ہیں اور آپ نے زندہ ہو کر بھی ان مروں ہووں کے نام سےسیاست کی۔
شفیق احمد خان، کینیڈا دسمبر 7، 2021
