جیو نیوز، 13 دسمبر 2021
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا بنی گالا کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھاکہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کیلئے جہانگیر ترین جیسے لوگ 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں جس آدمی کے جوتے کے تسمے بھی اس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں اسے دیانت دار کیسے کہا جا سکتا ہے؟
خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی پر جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو پارٹی سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی مگر عمران خان نے اس پر خود انھیں ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔