سندھی مہاجر بھائ بھائ

سندھی مہاجر بھائ بھائ🌺❤🙏

پچھلے چند دنوں سے اردو اور سندھی بولنے والوں کی طرف سےانفرادی واقعات کو لےکر دونوں طرف سے دونوں قوموں کے لوگ مخالف کو نشانہ بنارہے ہیں جو کہ انتہائ غیر مناسب اور باہمی یکجہتی کے خلاف ہے۔
دراصل یہ بات سمجھنے کی ہے کی الفاظ خان صاحب، چوہدری، وڈیرہ، جاگیر دار، اور دیگر القابات کا ایک ہی مطلب ہے یعنی وہ مراعات یافتہ چند مٹھی بھر لوگ جو معاشرہ میں نچلے طبقہ اور غریب کا حق مار کر خان صاحب یا وڈیرہ بنتے ہیں۔ ان القابات کا قطعی مطلب پوری قوم۔۔۔مہاجر، سندھی، پٹھان، پنجابی یا بلوچ نہیں۔
میری دونوں قوموں سے گزارش ہے جب ہمیں معلوم ہے ہم چند سو یا چند ہزار کا خون کر سکتے ہیں لیکن کروڑوں کی قوموں کو کوئی ختم نہیں کر سکتا پھر اس فساد کا کیا فائدہ

دراصل سیاسی لوگ جب اس قسم کی حرکات کرتے ہیں تو اس کے پیچھے خفیہ ہاتھ اور مذموم مقاصد ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جب اپنی اہلیت، مقبولیت اور عمل۔کی وجہ سے جب فیل ہو جاتے ہیں تو پھر اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔

بھائ کیا یہ غلط ہے کہ جب مہاجر پاکستان آئے تو ہمیں سندھی بھائیوں نے پناہ دی، ہمارے لئے اپنے گھروں کے دروازے کھولے؟
گو کہ میں 27طسالوں سے کینیڈا کا شہری ہوں اور میری فیملی کینیڈا میں ہی سیٹل ہے لیکن ہماری پہچان پاکستان اور سندھ ہے۔ میرے اپنے اور میرے بھائیوں اور فیملی ممبرز کے اتنے دوست مہاجر پنجابی نہیں جتنے سندھی بھائ ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے۔
میری دونوں قوموں کے بھائیوں سے اپیل۔ہت اس مختصر اور پہلے سے جہنم دنیا میں سپنے لئے بجائے سکون کا ایک لمحہ تلاش کرنے کے کیوں جہنم کی آگ کو دعوت دیتے ہیزن؟

سندھی مہاجر بھائ بھائ

شفیق خان، کینیڈا، جنوری 26، 2023

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: