کئی سالوں بعد انیس احمد خان ایڈووکیٹ کا انٹرویو دیکھئے ۔۔۔کئی انکشافات جو آج تک کبھی نہیں ہوئے

سندھی مہاجر بھائ بھائ 🌺❤🙏

پچھلے چند دنوں سے اردو اور سندھی بولنے والوں کی طرف سےانفرادی واقعات کو لےکر دونوں طرف سے دونوں قوموں کے لوگ مخالف کو نشانہ بنارہے ہیں جو کہ انتہائ غیر مناسب اور باہمی یکجہتی کے خلاف ہے۔
دراصل یہ بات سمجھنے کی ہے کی الفاظ خان صاحب، چوہدری، وڈیرہ، جاگیر دار، اور سردار یا دیگر القابات کا ایک ہی مطلب ہے یعنی وہ مراعات یافتہ چند مٹھی بھر لوگ جو معاشرہ میں نچلے طبقہ اور غریب کا حق مار کر خان صاحب یا وڈیرہ بنتے ہیں۔ ان القابات کا قطعی مطلب پوری قوم۔۔۔مہاجر، سندھی، پٹھان، پنجابی یا بلوچ نہیں۔
میری دونوں قوموں سے گزارش ہے جب ہمیں معلوم ہے ہم چند سو یا چند ہزار کا خون کر سکتے ہیں لیکن کروڑوں کی قوموں کو کوئی ختم نہیں کیا جا سکتا پھر اس فساد کا کیا فائدہ

دراصل سیاسی کچھ لوگ جب اس قسم کی حرکات کرتے ہیں تو اس کے پیچھے خفیہ ہاتھ اور مذموم مقاصد ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جب اپنی اہلیت، مقبولیت اور عمل میں فیل ہو جاتے ہیں تو پھر اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔

بھائ کیا یہ غلط ہے کہ جب مہاجر پاکستان آئے تو ہمیں سندھی بھائیوں نے پناہ دی، ہمارے لئے اپنے گھروں کے دروازے کھولے؟
گو کہ میں 27 سالوں سے کینیڈا کا شہری ہوں اور میری فیملی کینیڈا میں ہی سیٹل ہے لیکن ہماری پہچان پاکستان اور سندھ ہے۔ میرے اپنے اور میرے بھائیوں اور فیملی ممبرز کے اتنے دوست مہاجر پنجابی نہیں جتنے سندھی بھائ ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے۔
میری دونوں قوموں کے بھائیوں سے اپیل ہے کہ اس مختصر اور پہلے سے جہنم بنی دنیا میں اپنے لئے مزید آگ پیدا کریں کیوں نہ ہر لمحہ سکون تلاش کریں کیوں کہ زندگی واقعی بہت مختصر یے۔

سندھی مہاجر بھائ بھائ

شفیق خان، کینیڈا

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: