نعیم بخاری کی عمران خان کے تعلق سے تبلیغی آڈیو پیغام

نعیم بخاری ایک اچھے ہنس مکھ انسان ہیں، ایک اچھے وکیل، ٹی وی شخصیت اور موجودہ پی ٹی وی کے چئیرمین ہیں

نعیم بخاری کا ایک آڈیو بیان عمران خان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر دیکھا جو کہ خاص کر انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ریکارڈ کرایا ہے۔جس میں انہوں نے خان کے لئے جہاں تعریفی کلمات کہے وہیں کپتان کو مزید ایک ٹرم اور دینے کی بات بھی کی۔

میں بخاری صاحب سے کہونگا بھائ حکمران، اپنے ترقیاتی کاموں، عوام میں مقبولیت اور اصلاحات کی وجہ سے جگہ بناتے ہیں اس کیلئے اس کے پاس ایک اہل، پروفیشنلز اور زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ایکسپرٹس کی ایک مضبوط ٹیم ہوتی ہے جو کہ کپتان کے پاس نہیں ہے۔

افسوس ہے کہ عمران خان بائیس سال سیاسی پریکٹس کرنے کے بعد بھی پاپولر ووٹ کے ذریعہ نہیں بالکہ بیساکھیوں پر بیٹھ کر “آفس” میں آئے لیکن ” پاور” پھر بھی پاکستان کی مالی کی تاریخ کیطرح دوسروں کے پاس رہی جو لائے تھے۔

عمران خان ایک اہل، اصول پسند، تجربہ کا حکمران تو کیا ہوتے وہ ایک اچھے انسان بھی نہ نکلے۔ انہوں نے چار سال جھوٹ، منافقت، دھونس دھمکی، جگلری، مسخرہ پن، بھونڈے پن اور یوٹرنز لے لے کر گزارے۔ جب تک پاکستان وجود میں رہیگا ان کے یہ چار سالوں کا نقصان کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اور تو چھوڑیں انہیں سیاست کے ساتھ ڈپلومیسی اور بین الاقوامی تعلقات عامہ کے اصولوں کا بھی پتہ نہیں جس طرح انہوں نے روز اول سے امریک کو منہ چڑانا شروع کیا اور اب پوری مغربی دنیا سے متھہ ماری کر لی یہ نقصان پر کرنے میں آنے والوں کو بڑی مشکل ہو گی۔

جتنی تبلیغ نعیم بخاری نے پاکستان کے بائیس کروڑ پچاس لاکھ عوام پر کی ہے انہیں چاہئے تھا اس کا کچھ فیصد خان کو بھی سکھا دیتے۔

بخاری صاحب یاد رکھیں حکمرانی اللہ کی طرف سے عوام کی امانت ہوتی یے اور اللہ ان حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرتا جو اپنے عوام کو راضی نہ رکھ سکے۔

عمران خان اپنی حرکتوں، نا اہلی، جھوٹ اور منافقت سے زیادہ اللہ کی پکڑ کیوجہ سے جائیں گے ۔ ۔ بہت جلد۔

شفیق خان، کینیڈا، مارچ 8، 2022

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: