سابق سندھ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اسد اشرف ملک کو سندھ محتسب لگانا اور پھر 8 سال کی دو ایکسٹینشنز دینا بہت غلط فیصلہ تھا

ڈاکٹر عشرت العباد خان جو 14 سال سندھ کے گورنر رہے ان کی صوبہ کہ لئے بےشمار خدمات ہیں جن میں میرپورخاص کی حد تک ہی میرپورخاص اور مٹھی شہروں میں سندھ محتسب کے دفاتر قائم کرنا، سندھ یونیورسٹی کیمپس اور میرپورخاص تعلیمی بورڈ کا قیام ہےایک صوبائ سربراہ کی حیثیت سے ان کی بے شمار خدمات ہو سکتی ہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے انہوں نے جانے انجانے میں کچھ غلط کام بھی کئے ہوں لیکن ایک بہت بڑا غلط کام ڈاکٹر صاحب نے اسد اشرف ملک کو نہ صرف سندھ محتسب بنا کر کیا بالکہ محتسب کی 4 سال کی قانونی مدت کو سندھ اسمبلی میں خاص کر بل پیش کر کے ملک صاحب کو دو بار ایکسٹینشنز دیں (کل 12 سال)۔
اس طرح نہ صرف اس عہدہ کی حق تلفی ہوئ بالکہ صوبہ کے عوام کے ساتھ بھی زیادتی تھی کیونکہ ملک صاحب نے 12 سالوں میں عوام الناس کیلئے دو پیسے کا کام نہیں کیا۔
چونکہ میں سندھ محتسب میرپورخاص ریجن کا 3 سال ریجنل ڈاریکٹر رہا اس لئے میں نے اسد اشرف ملک کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔
ملک صاحب جن کی گردن میں 24 گھنے سریا رہتا، انتہائ خود غرض، مغرور، بے سایہ، بے پھل درخت اور بےفیض قسم کی شخصیت کے مالک تھے۔ مجھے تعجب ہے ملک صاحب نے اپنے اصل پولیس کیرئیر جس میں وہ کراچی کے سی سی پی او رہے، کیسے ملازمت کی ہوگی؟
پولیس سی سی پی او اور سندھ محتسب کے علاوہ وہ چئیرمین اینٹی کرپشن اور کاٹن ایکسپورٹ کارپوریشن بھی رہے ملک صاحب جیسے لوگ اللہ کی دھرتی پر بوجھ اور اس کی مخلوق کے کئے مصیبت کا باعث ہیں۔
مجھے باقیوں کا تو معلوم نہیں لیکن اتنا دعوی سے کہ سکتا ہوں کہ ملک صاحب نے اپنے 12 سالا سندھ محتسب کے دور میں سینکڑوں کے اسٹاف میں کسی ایک ملازم؛ مالی یا پٹیوا لے کی بھی دعا نہ لی ہوگی۔
عہدے اللہ کی امانت ہوتے ہیں اور اللہ انسانوں کو اپنا سفیر بنا کر اپنے بندوں کی خدمت کیلئے بھیجتا ہے۔
اور قیامت کے روز باقاعدہ اس کا حساب ہو گا۔

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: