ایک ہارنے والے کا قصہ:
دنیا کو بالخصوص کرکٹرز اور مخیر حضرات کو بتانا چاہتا ہوں کہ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سابق فاتح اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 3 1/2 سالوں میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ جھوٹے، منافق اور دھوکے باز ہیں۔
خان صاحب اتنے نااہل اور نا عاقبت اندیش حکمران ثابت ہوئے کہ اپنی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد، (خاص طور پر گزشتہ 5 سال) اقتدار میں آنے سے پہلے، انہوں نے پاکستانی عوام سے جو بھی وعدے کیے، وہ اس کے بالکل برعکس عمل پئرا رہے۔
جب بھی انہیں وعدے پورے نہ کرنے کی یاد دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے یو ٹرن لیا ہے۔
عمران جان کا ایجنڈا قومی دولت لوٹنے والوں کو پکڑ کر سزا دینا اور بیرون ملک لوٹی ہوئ دولت کو واپس لانا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک پیسہ بھی نہیں وصول کیا اور انہوں نے بحالی کے عمل میں 50 میلن پاوءنڈ سے زیادہ سرکاری خزانے سے خرچ کر دئیے۔
کپتان کے وزراء، مشیران اور ساتھی بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہے اور جو کچھ ان کے پیشرووں نے 20 سالوں میں کیا وہ انیوں نے مختصر عرصے میں کیا۔
بنیادی طور پر عمران خان ایک جھوٹے، نااہل، متکبر، ضدی اور اقتدار کے بھوکے ہیں۔
شفیق خان، کینیڈا
