بیرون ملک پاکستانیوں کے remittances اور پی ٹی کے مظاہرین:
عام پاکستانیوں کے لئے یہ بات سمجھنے کی ہے کی 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں میں 50 لاکھ کے قریب سعودی عرب، عرب امارات، کوئت، قطر اور دیگی خلیجی ریاستوں/ممالک میں رہتے ہیں۔جو پاکستانی امریکہ، یو کے، کیمئڈا اور دیگر یورپین ممالک میں رہتے ہیں (جن کے مظاہرے آپ دیکھ رہے ہیں) وہ ٹکا پاکستان نہیں بھیجتے۔ ان کا خود کا گزارہ مشکل سے ہوتا ہے اور وہ جو کماتے ہیں وہ ہاوئس لون، کار لون اور روز مرہ زندگی کے مختلف اخراجات میں ہی پورے رہتے ہیں اگر کچھ بچتے ہیں تو وہ ڈالر اور پاوءنڈ جمع کرتے ہیں بجائے پاکستان بھیج کر کرنسی کو اور devalue کرائیں۔ میری فیملی سمیت دیگر خاندان کے بیسیوں لوگ جو امریکہ، کینیڈا، انگلینڈ میں ہیں اس کے علاوہ میرے بے شمار دوستوں کے بچے ان ممالک میں ہیں وہ ٹکا پاکستان نہیں بھیجتے میرے سمیت۔
پاکستان کی اصل remittences مڈل ایسٹ سے آتی ہے اور وہ روک نہیں سکتے کیونکہ اگر وہ روکیں گے تو ان کے پاکستان میں رہنے والے بیوی بچے ماں باپ کھائیں گے کہاں سے؟