عمران خان نکالے گئے ہیں لیکن ابھی اپنے انجام کو نہیں پہنچے:
سب جانتے ہیں نوازشریف اورآصف زرداری کبھی میری پسندیدہ شخصیت نہیں رہے بالکہ میں ان کی کرپشن پر ماضی میں بھی تنقید کرتا تھا اور آئندہ بھی کرونگا
ایم کیو ایم کی بانی الطاف حسین کی سیاسی بصیرت سےمیں کبھی متاثر نہیں ہوا لیکن میرا ان سےلگاوء ہےپتا نہیں کیوں
عمران خان کو روز اول سے میں نے پسند نہیں کیا کیونکہ وہ اعلی تعلیم یافتہ اور بین الاقوامی شہرت رکھنے کےباوجود بھی ایک جھوٹا، منافق، بہروپیا، مغرور، خود پسند، خود سراور یوٹرنر رہا ہے۔۔اوراس کا اختتام آپ نے دیکھا۔
نومبر 2021 کے بعد پچھلے 5 ماہ مجھے ایسا لگا جیسے ٹائم 40 سال پیچھے سلپ ہوگیا ہے اور میں ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں چلا گیا ہوں۔ کپتان کا نکالا جانا بالکہ بھٹو جیسا تھا صرف طریقہ کارالگ تھا لیکن وہی گھمنڈ، تکبر، over confidence اور خود سری۔۔۔لیکن عمران خان ابھی انجام کو نہیں پہنچے۔ اب یہ ان کی آئیندہ بصیرت پر depend کرتا ہےعمران خان سیاست کرتے ہیں یا قتل ہوتے ہیں۔
شفیق خان، کینیڈا
اپریل 9، 2022