سوشل میڈیا پر پچھلے چند ہفتوں میں اچانک اتنی بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران کہاں سے آگئے اور سب عمران خان کو کیوں سپورٹ کر رہے ہیں
فوج کے اندر کی اصل کہانی کیا یے
سے وقت کے ساتھ ساتھ زمانے کی ترقی، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اب دنیا میں کچھ راز راز نہیں رہا۔ درحقیقت اسی ترقی نے لوگوں کو زبان اور حوصلہ دیا اس لئے 20-25 سال قبل جو کام خاموشی سے ہوتے تھے اب دو روز قبل دنیا نے دیکھا، ہر پاکستانی اور بیرونی خبر رساں ایجنسی کو پتا چل گیا کہ کسطرح عمران خان کو گھسیٹ گھسیٹ اور لاتوں گھونسوں سے ہٹایا گیا۔
تکلیف دہ بات یہ کھل کر سامنے آئ کہ فوج کے اندر ایک حقانی گروپ جیسا بن گیا ہے جو عمران خان کو سپورٹ کر رہا تھا۔ یہی وجہ سے عوام نے دیکھا ہوگا یو ٹیوب چینلز، وی بلاگ اور ٹوئٹر پر ریٹائرڈ فوجی افسروں کی بھر مار ہوگئ ہے اور 100 فیصد عمران خان کا سپورٹر ہے۔۔
اس سب کا کیا مطلب ہے؟
جنرل باجوہ کو چاہئے وہ ایسے باغی افسران کو فی الفور فارغ کریں، حراست میں لے کر ان پر مقدمے چلا کر سخت سزائیں دیں۔
اور آئ ایس پی آر ایک تفصیلی پریس بریفنگ کے ذریعہ پاکستانی عوام کو اس سازش سے آگاہ کرے۔