میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے 113 ملازمیں کے لئے میرا پیغام

میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے 113 ملازمیں کے لئے میرا پیغام:

آپ 2011-2013 میں چلے جائیں میں نے ہر ہفتہ وار میٹنگ میں تین سال آپ کو یہ بات زور دے کہی تھی کہ بچو! انشا اللہ آپکی ملازمت کو کچھ نہیں ہوگا اور آپ نے دیکھا اللہ نے کسطرح آپ کے روزگار کی حفاظت کی۔

آج میں آپ سے اپنے دل کی ایک بات شیئر کرنا چاہتا ہوں،،،

میں نے 5 سال نیب کا ٹرائل بھگتا اور اب سوا سال سے میں کینیڈا میں ہوں۔۔خدا کی قسم ان 6 سالوں میں میں ہر رات “سکوں کی نیند” سویا ہوں اس لئے کہ میرا دل مطمئن تھا کہ اللہ نے مجھے جو عہدہ دیا اس کا کچھ حصہ اپنے دین کے فرمان کے مطابق میں نے اپنے ارد گرد لوگوں میں واپس لوٹا دیا۔

ہاں! اگر میں اپنی نوکری صرف تنخواہ اور مراعات لینے کے بعد ختم کر کے گھر جاتا تو مجھے قیامت تک کبھی سکوں کی نیند نصیب نہ ہوتی اور ہر رات سونے سے قبل میں اپنے آپ سے پوچھتا کہ میں نے اللہ کے دئے ہوئے عہدہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

بس مجھے یہی بتانا تھا
میرے لئے بس دعا کیا کریں
جلد ملاقات ہوتی ہے
میں اس دن پیدا ہی نہیں ہوا جب کوئ مجھے ڈرا سکے یا لفظ “ڈر” ڈکشنری میں شامل ہوا تھا۔

خوش رہیں، آباد رہیں، پیسے کو دانت سے پکڑیں یعنی سوچ سمجھ کر خرچ کریں اور بچوں کو اچھی تعلیم دلائیں ڈگریاں نہیں۔

آپ سب کا خیر اندیش
شفیق خان
کینیڈا
اپریل 19، 2022

SHAFIQ KHAN

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: