میرا ایک غیر جانبدارانہ تبصرہ:
1۔ کیا فوج نے نیوٹرل ہونے کے بعد اب یو ٹرن لےلیا ہے –
2۔ یا ن لیگ کو ٹریپ کرنے کی چال تھی-
3۔ کیا فوج عمران خان سے بلیک میل ہو گئ یے:
اگر فوج عمران خان سے انڈر پریشر ہو کر پی ڈی ایم کو انڈر پریشر لا کر فوری الیکشن کروانا چاہتی ہے تو فوج کو حکومت بھی پھر عمران خان کو ہی دلانی پڑیگی ورنہ وہ شخص مانے گا نہیں۔ جب آپ کسی سے بلیک میل ہوتے ہیں تو آپکو بار بار ہونا پڑتا ہے؟
میں جنرل باجوہ یا نئے آنے والے جنرل سے پوچھنا چاہتا ہوں مانا سب کچھ آپ کی مرضی سےبہو جائیگا پر فوج دو سوالوں کے جواب دے:
الف ۔ عمران خان جو ہر صورت حکومت میں آناچاہتے ہیں وہ بھی دو تہائ اکثریت کے ساتھ پر وہ ملک چلانے کے لئے پیسے کہاں سے لائیں گے؟
ب۔ عمران خان کرسی پر بیٹھ کر امریکہ، یورپین یونین، آئ ایم ایف، ایف اے ٹی ایف سے کیسے نمٹیں گے؟
ویسے تو ہماری فوج شائد معاف بھی کر دے یا مصلحت پرستی کر لے لیکن عمران خان نے جو امریکہ کے ساتھ کیا امریکہ قیامت تک معاف نہیں کریگا کپتان کو۔
یہ بھی ہو سکتا ہے الیکشن کمپین کے دوران عمران خان کے ساتھ بینظیر بھٹو والا واقع ہو جائے پر دنیا یہی سمجھے گی یہ فوج کا کیا دھرا ہے۔
بظاہرآصف زرداری سندھ میں ہر لحاظ سے محفوظ ہیں لیکن ن لیگ کو جہاں نئے الیکشن میں نقصان ہونے کا خطرہ ہے وہاں
شریف برادران کو آصف زرداری پر یہ ایج حاصل ہے کہ ان کی تین نسلیں، نواز شریف خود، ان کے بیٹے، پوتا، پوتی، نواسا، نواسی سب لندن میں سیٹل ہیں صرف تین لوگ؛ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پاکستان میں ہیں اس لئے ان کے لئے جاتی امراء چھوڑنا کوئ مسئلہ نہیں ہو گا ۔
پرآصف زرداری سندھ نہیں چھوڑ سکتے۔اوراگرعمران خان کےہوتےہوئے زرداری صاحب پاکستان میں رہےتواگلے دس سال رگڑے میں رہینگے اورپیپلز پارٹی بھی ختم ہوجائیگی اورشائد دس سال زرداری صاحب survive ہی نہ کر سکیں۔
حرف آخر: اس پورے پراسس میں سب اپنےپتےکھیلں گے اگر کوئ ہارے گا تو “پاکستان”۔
شفیق خان، کینیڈا، مئی 16، 2022