عدالت عظمی کی ایگزیکیٹو معامالات میں مداخلت:
آج اسلام آباد میں شرپسند بلوائیوں کے جتھوں نے جو فساد برپا کیا ھے میں اسکی شدید مذمت کرتا ھوں- پاکستان کی عدالتِ عظمی نےآج ایگزیکٹیو کے امن وامان برقرار رکھنے کی پالیسی کو غیر موثر کردیا جس سے عدالت کی طرف سے PTI کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ھوا ہے۔ اب اس پر عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ھوگی اوراب اس تاثر کو زائل کرنے لیے سپریم کورٹ موثر اقدامات کرے اور PTI قیادت کی طرف سے عدالت عظمی میں کئے گئے وعدوں سے انحراف پر PTI کی قیادت کے خلاف توھینِ عدالت کی کاروائ شروع کرے اور سپریم کورٹ اپنی نگرانی اور اپنی مدعیت میں ان بلوائیوں کے خلاف FIR درج کروائے- تاکہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے ھوں اور عدالتِ عظمی کی طرف سے PTI کو سہولت دینے کا تاثر زائل ھو ورنہ پاکستان کی تاریخ کا یہ فساد اور بلوے کا تاریک اور سیاہ باب ھمیشہ سپریم کورٹ کی طرف منسوب رھتے ھوئے اسکے وقار میں کمی کاسبب بنتا رھےگا۔
مولانا فضل الرحمن کی ٹوئیٹس سے
مئی 25، 2022