آئی ایس آئی کے سابقہ سربراہان۔ ۔ ۔ ۔
جنرل حمید گل، جنرل شجاع پاشا، جنرل ظہیر الاسلام، اور جنرل فیض حمید کی ایک ہی کہانی ہے۔
یہ سب آرمی چیف بننا چاہتے تھے امریکہ کے آگے سربسجود بھی رہے مگر ترقی نہ ملنے پر اینٹی امریکن بن گئے۔
جنرل حمید گل نے سوویت یونین کے خلاف افغانستان میں امریکہ کی بھرپور مدد کی۔ امریکہ نے دیوار برلن کی اینٹ جنرل حمید گل کو تحفے میں دی۔
جنرل شجاع پاشا نے ریمنڈ ڈیوس کے قتل کو ورثاء سے زبردستی معاف کروا کر باعزت امریکہ بھیجا۔
جنرل ظہیر الاسلام نے پاکستانی نوجوان کے قاتل کرنل جوزف کو بغیر قانونی کارواٸی کے عزت سے امریکہ روانہ کیا اور سی پیک کے آگے روڑے اٹکائے۔
جب کہ فیض حمید نے طالبان کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کامیاب کروائے اور بغیر ویزے کے امریکیوں کو پاکستان میں داخل ہونے دیا اور افغانستان سے امریکیوں کے انخلاء کو آسان بنایا۔
جہانگیر اشرف



