چیف جسٹس آف پاکستان جناب عطا بندیال کے نام

جسٹس عطا بندیال صاحب #سپریمکورٹآف_پاکستان
جناب عالی آپ بھولے ہوئے ہیں دنیا کے کسی قانون سے “انسانی پہلو” کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس کے ساتھ ہی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس ایک اتھارٹی ہوتی ہے جسے discretion کہتے ہیں۔ ۔ ۔اگر انسانی پہلو اور discretion کو ملائیں تو نیٹ رزلٹ یہ نکلتا ہے۔

عمران خان ایک جھوٹا، منافق، بہروپیا، یو ٹرنر، دھوکہ باز، گمراہ کرنے والا، شخص ہے۔ عمران خان نے پچھلے 4 سالوں میں پاکستان کی نوجوان نسل کو بد اخلاق، بدتمیز اور بد کرداری کی طرف راغب کیا۔ عوام کو گمراہ کیا، اداروں کو تباہ کیا اور پاکستان کو دنیا بھر میں کمزور کر کے laughing stock بنایا، بے ایمانی اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے، یہاں تک کے دوست ممالک کے دئیے ہوئے تحائف تک عمران خان نے 18 کروڑ میں ب
بیچ دئے۔
امریکہ پر جھوٹے الزامات لگا کر مغربی دنیا سے تعلقات نہ صرف خراب کئے بالکہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو isolate کیا۔

جناب عالی، پاکستان کوئ سعودی عرب، عرب امارات یا کوئت نہیں جہاں تیل نکلتا ہے۔ لیڈر جس کے اوپر پوری قوم کی ذمہ داری ہوتی یے وہ دادا گیری اور بدمعاشی یا لعنت ملامت کر کے دنیا کے ممالک سے اپنی باتیں نہیں منواسکتا۔

کل کلاں کو اگر امریکہ، اس کے اتحادیوں اور مغربی دنیا نے پاکستان پر sanctions لگا دیں تو پاکستان دھڑام سے زمین بوس ہو جائیگا۔
صرف اگر انٹرنیٹ، ای میل، سوشل میڈیا، پاکستان کی غیر ملکی پروازیں اور سفری ویزے ہی بند کر دئے گئے تو پاکستان کا کیا بنیگا؟

مجھے بتائیے پاکستان کے پاس زندگی کے کسی بھی شعبہ میں یے کیا؟
کیا آپ یہ سمجھتے ہیں یہ شیطانی کردار کا شخص زندگی میں کبھی دوبارہ حکومتی نظام سنبھالنے کا اہل ہے؟

جس قانون اور آئین کی آپ قرآنی آیات سے زیادہ حوالے دیتے ہیں وہ میرے اور آپ جیسے انسانوں نے ہی 50 سال پہلے لکھا اور یہ ریاستی عوام کی فلاح و بہبود اور روزمرہ کی پرسکون زندگی گزارنے کے لئے ہے نہ کہ عوام اس آئین اور قانون کے بھینٹ چڑھا دئے جائیں۔

آپ عمران خان کے کردار، اس کی 4 سالا طرز حکومت کو دیکھیں اور غور کریں اگر یہ by hook یا crook دوبارہ لایا گیا تو پاکستان کا کیا بنیگا۔

میری گزارش ہے آپ عمران خان کی لیڈرشپ کو آئینی شقوں اور قانون کے ساتھ آپنی discretion اور human aspect کے پیراہے میں بھی دیکھتے ہوئے فیصلے کریں۔

میرا یا آپ کا کوئ ذاتی نقصان یا فائیدہ ہونے والا نہیں پر غریب آدمی، اسکی بیوی بچے اور ریاست پاکستان کی سلامتی کی خاطر فیصلے کریں۔

شفیق خان
کینیڈا، جولائ، 25، 2022

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: