کل قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد آج پاکستان سینٹ نے نیب ترمیمی بل-2022 منظور کر لیا۔
نیب کی 34 شقیں ختم کردی گئیں،
موٹی موٹی ترامیم منظور یہ ہیں:
(پہلی ترمیم)
تمام ترامیم 1.1.1985 سے لاگو ہوں گی اسکا فائدہ ملزمان کو ہو گا۔
(دوسری ترمیم)
اہلِ خانہ کے اثاثے ملزم کے اثاثے تصور نہیں ہوں گے۔
(تیسری ترمیم)
اثاثوں کو ناجائز ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر۔ ملزم جوابدہ نہیں ہو گا۔
(چوتھی ترمیم)
ملزم کی جائیداد کی قیمت مارکیٹ کی بجائے DC ریٹ پر ہو گی۔
(پانچویں ترمیم )
دورانِ کیس ملزم متنازعہ جائیداد بیچ سکتا ہے۔
(چھٹی ترمیم)
کیس ثابت نہ ہو تو نیب افسر کو 5 سال سزا ہوگی۔
