انگریزی کا ایک لفظ ہے Stampede جس کا اردو میں مطلب ہے “بھگدڑ”۔
پر یہ وہ بھگدڑ ہے جو جانوروں میں مچتی یے۔
لیکن پاکستان کی موجودہ سوسائیٹی کو اس لفظ سے اچھا کوئ اور لفظ بیان نہیں کر سکتا۔
پاکستانی صبح اٹھتے ہیں نماز پڑھتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر
جانوروں کی طرح شروع ہو جاتے ہیں؛ لوٹ، مار، قتل و غارت، جھوٹ، منافقت، بہروپیا پن، دھوکا دہی، بے ایمانی، رشوت، حق تلفی، گھمنڈ، تکبر، تسنع، بناوٹ اور تمام جنسی برائیاں۔ ۔ ۔ اور یہ سلسلہ 24/7 ، 365 دن جاری رہتا ہے۔
