میری قدرتی آفات سے نکلنے کی دعا اور ساتھ ایک مشورہ بھی

میری دعا اور ایک مشورہ بھی:

تمام طنز اور ناراضگی ایک طرف پر حقیقت یہ ہے کہ مجھے پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب میں جانی اور مالی نقصان سے بہت دکھ پہنچا ہے۔
جہاں ہمیں اللہ سے اس آفت سے نکلنے کی دعا کرنی چاہئے وہیں عام شہری اور دیہی علاقہ کے افراد کو اپنے لائف اسٹائل میں دیہائیوں پر محیط اسٹیریو ٹائپ زندگی سے نکل کر تھوڑی نئ طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں versatile اور اپنے آپ کو دنیا کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔

میں چھوٹے زمینداروں خاص کر جو سو دو سو ایکڑز کے زمیندار ہیں کہونگا کہ انہیں رواجی دو تین بڑی فصلوں کے علاوہ دیگر چھوٹی چھوٹی فصلیں مثلا مٹر، چنا، آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں اور فروٹس کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت یے۔
اس کے علاوہ صرف زمینداری پر depend کرنے کی بجائے کوئ چھوٹے چھوٹے دو چار کاروبار بھی شروع کریں۔

آپ غور کریں

سندھ میں آج جو بڑے بڑے زمیندار اور جاگیردار ہیں چاہے ان کی 5000 ہزار ایکڑز زمین ہو یا 20000 ہزار ایکڑز وہ 40 سال پہلے کی طرح اب روائیتی زمینداری پر depend نہیں کرتے۔ زمینداری تو انہوں نے نوکر چاکر، بادشاہت، حکمرانی، آرام اور ٹیکس چوری کرنے کے لئے رکھی ہے پر وہ اصل دولت کاروبار سے کما رہے ہیں۔ کسی کی شوگر مل ہے تو کسی کی آزاد کشمیر اور پاکستان کے دوسرے شہر میں ہوٹل یا پھر کاروں کا شوروم یا کسی کا کراچی، حیدرآباد میں شاپنگ مال یا پھر بلڈنگ اپارٹمنٹس۔

اسکے علاوہ ان کی دولت کا دوسرا ذریعہ سیاست ہے۔ کون سا سندھ کا ایسا خاندان یے جہاں ایم پی اے، ایم این اے، سینیٹر، وزیر، مشیر نہ ہو۔ پراڈو لینڈ کروزر پٹرول کے ساتھ، گارڈز، نوکروں کی فوج، بنگلہ اور ترقیاتی فنڈز اور پھر پرمٹس جو انہیں سالوں میں نہیں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں دیتے ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ یا پرائیوٹ ملازم انہیں ملازمت کے ساتھ دوسرے چھوٹے موٹے کاروبار کرنے چاہیں؛ گروسری اسٹور، پولٹری فارم، ہوٹل، دیگر convenience اسٹورز، وغیرہ۔
یاد رکھیں اگر یہ بات صحیح نہیں ہوتی تو آج نہ میرپورخاص کے سید، ہری رام، خورشید شاہ شرجیل اقوام میمن، جتوئ، میر، پیر، فقیر، وڈیرے ایسے ہی گلی کلی شہر شہر بینکوں خے چکر لگا ریے ہوتے جیسے 40 سال پہلے لگایا کرتے تھے۔

Author: HYMS GROUP INTERNATIONAL

ex Chairman Edu Board, Reg Dir Sindh Ombudsman, Bank Exec; B.A(Hons) M.A English, M.A Int Rel, LL.B, 3 acreds from Canada

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: