عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے:
اگست 2021 یعنی پچھلے سال آئ ایس آئ کے چیف جنرل فیض حمید کی ٹرانسفر کے معاملہ میں عمران خان اور ملٹری اسٹبلشمنٹ میں پہلی دراڑ آئ تھی۔ اگلے دو ہفتوں بعد کی confrontation میں میں نے کہ دیا تھا اب یہ دراڑ خلیج بن جائیگی اور عمران خان کی حکومت کے خاتمہ پر ختم ہوگی۔ دو چار ہفتے اور گزرے تو اندازہ ہو گیا اور میں نے یہاں تک لکھ دیا تھا یہ سو فیصد جنرل ضیاء الحق اور ذوالفقار علی بھٹو والا replay ہے اور ایک قبر کھدی چکی ہے۔ وقت یہ تعین کریگا کہ اس قبر میں جائیگا کون؟
پھر اس سال اپریل 2022 میں، 6 ماہ قبل جب عمران خان کی حکومت گئ تو امید کے برخلاف کپتان نے جھوٹ، منافقت، خود غرضی، لالچ، دھوکا دہی، ہٹ دھرمی، گالم گلوچ، اداروں اور اداروں کے سربراہوں، شریف فیملی، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کو تاک تاک کر روز نئے نئے نشانے لگانے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس توڑ پھوڑ کے پورے کپتانی عمل میں نہ صرف وہ بالکہ ان کے کئ قریبی ساتھی بھی شامل ہوگئے۔
اپنی خود غرضی میں عمران خان نے پوری قوم خاص کر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بھی جھونک دیا۔ آج حالت یہ یے کہ اندرون اور بیرون ملک پی ٹی آئ کے پاکستانی سپورٹرز نے ایک طوفان بدتمیزی برپا کر رکھا ہے۔ دنیا ہنس رہی یے اور یہ سپورٹرز ہیں کہ مغلظات بکنے سے بعض نہیں آ رہے۔
اس پر طرہ یہ کہ عمران خان روز ایک نیا بیانیہ، ایک نئ گالی لے کر آجاتے ہیں۔
پچھلے 6 ماہ میں ایک دن ایسا نہیں گزرا کہ انہوں نے جلسے، انٹرویو، پریس کانفرنس نہ کی ہو۔ جن کا مقصد صرف فوج کے جنرلز خاص کر جنرل باجوہ اور اعلی عدلیہ کے ججوں کو کوئ نہ کوئ دھمکی آمیز پیغام دینا ہوتا ہے۔
اب دو تین دنوں سے عمران خان خود اور ان کے ساتھی جو کہ شریف فیملی، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کا تمسخر تو اڑایا ہی کرتے تھے اب وہ سیدھا سیدھا جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لے کر برا بھلا کہ رہے ہیں بالکہ وہ غداری، اینٹی اسٹیٹ کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے
اس ساری صورتحال میں دنیا میں پاکستان کا امیج تو خراب ہوا ہی ہے، پاکستانی ملٹری اسٹبلشمنٹ کی بے عزتی ہوئ ہے، نوجوان نسل اور قوم گمراہ ہوئ ہی پر سب سے بڑا “دھجکا” ریاست پاکستان کو لگا ہے جو اگلے 100 سالوں میں پورا نہیں ہوگا بالکہ میں سمجھتا ہوں یہ نقصان قیامت تک پورا نہیں ہوگا۔
مجھے لگتا ہے اب بات وہاں تک پہنچ چکی ہے کہ کسی “ایک” کے خاتمے پر معاملہ ختم ہو گا۔ اور پاکستان کئ دہائیوں تک destablise رہیگا۔