اب بہت دیر ہو چکی، پاکستان بوڑھا ہو چکا ہے اور اس کے مرنے کا وقت یے!!!
اگر کسی پاکستانی کو وہم ہے کہ ملک اپنے پیروں پر کبھی کھڑا ہو جائیگا تو وہ اپنی غلط فہمی دور کر لے۔
75 سال سے پاکستان کے حکمرانوں کے پاس کبھی ملک کی ترقی کا کوئ گراس روٹ پروگرام نہیں رہا اس لئے کہ پاکستان کے تمام حکمران ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بینظیر، الطاف حسین، نواز شریف، آصف زرداری اور ان کی ٹیم، عمران خان اور ملٹری لیڈرز نا اہل، خو غرض، سہل پسندی، وژن سے عاری اور کرپٹ تھے۔
ان تمام لیڈران نے بجائے عوام اور ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے، ترقی دینے کے، ان کی تربیت کرنے کے، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے “شارٹ کٹ” اختیار کئے۔ کوئ بھی چیز پاکستان میں بنانے یا پیدا کرنے کی بجائے درآمد ہوتی رہی، ہر آنے والا اقتدار سنبھالتے ہی اسے طول دینے میں لگ جاتا، خود کا پیٹ بھرنے اور nepotism اور favouritism ان سب میں کوٹ کوٹ کر بھری رہتی۔ زمینداروں نے فصلیں لگانا اور صنعت کاروں نے manufacture کرنا چھوڑ کر دولت کمانے کا آسان طریقہ اپنا لیا۔ سب وڈیرے، چوہدری، خان صاحب، سردار سیاست میں کود پڑے جہاں بجائے سال بھر محنت کر کے کمانے کے ایک ایک جھٹکے میں کروڑوں نہیں اربوں کی بات ہوتی۔
مندرجہ بالا تمام لوگ خود تو دن دونی رات چوگنی ترقی کرتے رہے پر پاکستان بیٹھتا گیا۔
رشوت کا یہ عالم کہ صوبوں، اداروں اور دفاتر کے بجٹ ان کی خود کی جیبوں میں جانے لگے۔
اب بہت دیر ہو چکی، پاکستان بوڑھا ہو چکا ہے اور کے مرنے کا وقت یے۔
SHAFIQ KHAN, CANADA, March 6, 2023